۔ (۹۰۸۲)۔ عَنْ اَبِیْ ذَرٍّ رضی اللہ عنہ ، اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ لَہُ: ((یَا اَبَا ذَرٍّ! اِذَا طَبَخْتَ فَاَکْثِرِ الْمَرَقَۃَ، وَتَعَاھَدْ جِیْرَانَکَ، اَوِ اقْسِمْ بَیْنَ جِیْرَانِکَ۔)) (مسند احمد: ۲۱۶۵۲)
۔ سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے ابو ذر! جب تم شوربے والا سالن پکاؤ تو اس کا شوربا زیادہ کر کے اپنے ہمسائیوں کا خیال رکھا کرو یا (آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ فرمایا) اپنے ہمسائیوں کے مابین تقسیم کیا کرو۔
Musnad Ahmad, Hadith(9082)