۔ (۹۰۹۵)۔ عَنِ الْعَبَّاسِ الْجُرَیْرِیِّ، قَالَ: سَمِعْتُ اَبَاعُثْمَانَ النَّھْدِیَّ،یَقُوْلُ: تَضَیَّفْتُ اَبَاھُرَیْرَۃَ سَبْعًا، قَالَ: وََسَمِعْتُہُ یَقُوْلُ: قَسَمَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بَیْنَ اَصْحَابِہٖتَمْرًا،فَاَصَابَنِیْ سَبْعَ تَمَرَاتٍ اِحْدَاھُنَّ حَشَفَۃٌ، فَلَمْ یَکُنْ شَیْئٌ اَعَجَبَ اِلَیَّ مِنْھَا شَدَّتْ مَضَاغِیْ۔ (مسند احمد: ۹۳۶۲)
۔ ابو عثمان نہدی کہتے ہیں: میں سات دنوں تک سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا مہمان بنا رہا، میں نے ان کو یہ کہتے ہوئے سنا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے صحابہ میں کھجوریں تقسیم کیں، میرے حصے میں سات کھجوریں آئیں، ان میں ایک ردّ ی کھجور بھی تھی، جبکہ وہ مجھے سب سے زیادہ پسند تھی، اس کو بڑے زور سے چبانا پڑا۔
Musnad Ahmad, Hadith(9095)