۔ (۹۰۹۶)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ ، قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((اِذَا دَخَلَ اَحَدُکُمْ عَلٰی اَخِیْہِ الْمُسْلِمِ فَاَطْعَمَہُ طَعَامًا فَلْیَاْکُلْ
مِنْ طَعَامِہِ، وَلا یَسْاَلْہُ عَنْہُ، فَاِنْ سَقَاہُ شَرَابًا مِنْ شَرَابِہٖفَلْیَشْرَبْ مِنْ شَرَابِہٖ،وَلایَسْاَلْہُ عَنْہُ۔)) (مسند احمد: ۹۱۷۳)
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب کوئی آدمی اپنے مسلمان بھائی کے پاس جائے اور وہ اسے کوئی کھانا کھلائے تو اس کو چاہیے کہ وہ کھانا کھا لے اور اس کے بارے میں سوال نہ کرے، اس طرح اگر وہ کوئی مشروب پلائے تو وہ پی لے اور اس کے بارے میں سوال نہ کرے۔
Musnad Ahmad, Hadith(9096)