۔ (۹۰۹۹)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ ، اَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((اَیُّمَا ضَیْفٍ نَزَلَ بِقْوْمٍ فَاَصْبَحَ الضَّیْفُ مَحْرُوْمًا، فَلَہُ اَنْ یَاْخُذَ بِقَدْرِ قِرَاہُ، وَلا حَرَجَ عَلَیْہِ۔)) (مسند احمد: ۸۹۳۵)
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو مہمان کسی قوم کے پاس اترا، لیکن اس نے اس حال میں صبح کی کہ وہ اپنے حق سے محروم رہا تو اس کے لیے جائز ہو گا کہ وہ اپنی میزبانی کے بقدر چیز لے لے، اس میں اس پر کوئی حرج نہیں ہو گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(9099)