۔ (۹۱۰۰)۔ عَنْ عُقْبَۃَ بْنِ عَامِرٍ رضی اللہ عنہ ، اَنَّہُ قَالَ: قُلْنَا لِرَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اِنَّکَ تَبْعَثُنَا فَنَنْزِلُ بِقَوْمٍ لا یَقْرُوْنَّا فَمَاتَرٰی فِیْ ذٰلِکَ؟ فَقَالَ لَنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((اِذَا نَزَلْتُمْ بِقَوْمٍ فَاَمَرُوْا لَکُمْ بِمَا یَنْبِغِیْ لِلضَّیْفِ فَاقْبَلُوْا، وَاِنْ لَمْ یَفْعَلُوْا فَخُذُوْا مِنْھُمْ حَقَّ الضَّیْفِ الَّذِیْیَنْبَغِیْ لَھُمْ۔)) (مسند احمد: ۱۷۴۷۸)
۔ سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ ہمیں بعض علاقوں کی طرف بھیجتے ہیں، جب ہم بعض ایسے لوگوں کے پاس اترتے ہیں، جو ہماری ضیافت نہیں تو اس کے بارے میں آپ کیا فرمائیں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب تم بعض ایسے لوگوں کے پاس اترو اور وہ تمہارے لیے ایسی چیز کا حکم دیں، جو مہمان کے لیے مناسب ہو، تو تم اس چیز کو قبول کرو، اور اگر وہ ایسے نہ کریں تو تم ان سے مہمان کا وہ حق وصول کرو جو ان کا ادا کرنا بنتا تھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(9100)