۔ (۹۱۱۴)۔ عَنْ سَلاَّمِ بْنِ عَمْرٍو الیَشْکُرِیِّ، عَنْ رَجُلٍ مِّنْ اَصْحَابِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((اِخْوَانُکُمْ اَحْسِنُوْا اِلَیْھِمْ، أَوْ فَاَصْلِحُوْا اِلَیْھِمْ وَاسْتَعِیْنُوْھُمْ عَلٰی مَاغَلَبَکُمْ، وَاَعِیْنُوْھُمْ عَلٰی مَاغَلَبَھُمْ۔)) (مسند احمد: ۲۳۵۳۵)
۔ ایک صحابی ٔ رسول بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اپنے بھائیوں کے ساتھ احسان کرو اور جو چیز تم کو مغلوب کر دے، تم اس کے معاملے میں اپنے بھائیوں سے مدد طلب کرو اور جو چیز ان پر غالب آ جائے، تو اس کے معاملے میں ان کی مدد کرو۔
Musnad Ahmad, Hadith(9114)