۔ (۹۱۲۰)۔ عَنْ سَیَّارٍ، اَنَّہُ سَمِعَ خَالِدَ بْنَ عَبْدِ اللّٰہِ الْقَسْرِیِّ، وَھُوَ یَخْطُبُ عَلَی الْمِنْبَرِ، وَھُوَ یَقُوْلُ: حَدَّثَنِیْ اَبِیْ عَنْ جَدِّیْ اَنَّہُ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((اَتُحِبُّ الْجَنَّۃَ؟۔)) قَالَ: قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: ((فَاَحِبَّ لِاَخِیْکَ مَاتُحِبُّ لِنَفْسِکَ۔)) (مسند احمد: ۱۶۷۷۲)
۔ خالد بن عبدا للہ قسری نے کہا، جبکہ وہ منبر پر خطاب کر رہے تھے: میرے باپ نے میرے دادے سے مجھے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا تو جنت کو پسند کرتا ہے؟ انھوں نے کہا: جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو پھر جو اپنے لیے پسند کرتا ہے ، وہی کچھ اپنے بھائی کے لیے پسند کر۔
Musnad Ahmad, Hadith(9120)