Blog
Books



۔ (۹۱۲۲)۔ عَنْ اَنَسٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((اُنْصُرْ اَخَاکَ ظَالِمًا اَوْ مَظْلُوْمًا۔)) قِیْلَ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! ھٰذَا نَنْصُرُہُ مَظْلُوْمًا فَکَیْفَ نَنْصُرُہُ ظَالِمًا؟ قَالَ: ((تَمْنَعُہُ مِنَ الظُّلْمِ۔)) وَفِیْ لَفْظٍ: ((تَحْجِزُہُ تَمْنَعُہُ مِنَ الظُّلْمِ فَاِنَّ ذٰلِکَ نَصْرُہُ۔)) (مسند احمد: ۱۳۱۱۰)
۔ سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اپنے بھائی کی مدد کیا کرو، وہ ظالم ہو یا مظلوم۔ کسی نے کہا: اے اللہ کے رسول! یہ بات تو سمجھ آ رہی ہے کہ ہم مظلوم کی مدد کریں، بھلا ظالم کی مدد کیسے کریں گے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم اس کو ظلم سے منع کرو۔ ایک روایت میں ہے: تم اس کو ظلم سے روکو، یہ دراصل اس کی مدد ہو گی۔
Musnad Ahmad, Hadith(9122)
Background
Arabic

Urdu

English