Blog
Books



۔ (۹۱۳۵)۔ عَنْ اَبِی مَسْعُوْدٍ اَلْاَنْصَارِیِّ، قَالَ: اَتَی النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم رَجُلٌ فَقَالَ: اِنِّی اُبْدِعَ بِی فَاحْمِلْنِیْ؟ قَالَ: ((مَاعَنْدِیْ مَااَحْمِلُکَ عَلَیْہِ، وَلٰکِنْ اِئْتِ فُلانًا۔)) فَاَتَاہُ فَحَمَلَہُ، فَاَتٰی رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَاَخْبَرَہُ، فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((مَنْ دَلَّ عَلٰی خَیْرٍ فَلَہٗمِثْلُاَجْرِفَاعِلِہِ۔)) (مسنداحمد: ۱۷۲۱۲)
۔ سیدنا ابو مسعود انصاری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آیا اور کہا: میری سواری تھک گئی ہے، لہٰذا آپ مجھے کوئی سواری دیں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میرے پاس تو سواری نہیں ہے، البتہ تو فلاں کے پاس جا، (وہ تجھے سواری دے دے گا)۔ پس وہ اس آدمی کے پاس گیا اور اس نے واقعی اس کو سواری دے دی، پھر وہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آیا اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو اس کے بارے میں خبر دی، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو نیکی پر دلالت کرتا ہے، اس کو بھی نیکی کرنے والے کے برابر اجر ملتا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(9135)
Background
Arabic

Urdu

English