۔ (۹۱۴۲)۔ (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((مَرَّ رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ بِجِذْلِ شَوْکٍ فِی الطَّرِیْقِ فَقَالَ: لَاُمِیْطَنَّ ھٰذَا الشَّوْکَ عَنِ الطَّرِیْقِ اَنْ لایَعْقِرَ رَجُلاً مُسْلِمًا، قال: فَغُفِرَ لَہٗ)) (مسنداحمد: ۸۴۷۹)
۔ (دوسری سند)نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ایک مسلمان آدمی کا ایسے راستے سے گزر ہوا، جس پر کانٹوں والا تنہ تھا، اس نے کہا: میں ضرور ضرور ان کانٹوں کو راستے سے ہٹا دوں گا، تاکہ کوئی مسلمان زخمی نہ ہو جائے، پس اس وجہ سے اس کو بخش دیا گیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(9142)