۔ (۹۱۵۲)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ ، قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((اَلاَ اُنَبِّئُکُمْ بِخِیَارِکُمْ؟)) قَالُوْا: بَلیٰیَا رَسُوْلَ اللّٰہِ!، قَالَ: ((خِیَارُکُمْ اَطْوَلُکُمْ اَعْمَارًا وَاَحْسَنُکُمْ اَخْلاقًا۔)) (مسند احمد: ۹۲۲۴)
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا میں تمہیں پسندیدہ لوگوں کے بارے میں خبر نہ دوں؟ لوگوں نے کہا: جی کیوں نہیں، اے اللہ کے رسول! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم میں سب سے بہتر وہ ہیں جن کی عمریں لمبی ہوں اور اخلاق اچھے ہوں۔
Musnad Ahmad, Hadith(9152)