۔ (۹۱۶۴)۔ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَۃَ رضی اللہ عنہ ، قَالَ: کُنْتُ فِی مَجْلِسٍ فِیْہِ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: وَاَبِی سَمُرَۃُ جَالِسٌ اَمَامِی۔ فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((اِنَّ الْفُحْشَ وَالتَّفَحُّشَ لَیْسَا مِنَ الْاِسْلَامِ، وَاِنَّ اَحْسَنَ النَّاسِ اِسْلَامًا، اَحْسَنُھُمْ خُلُقًا۔)) (مسند احمد: ۲۱۱۲۰)
۔ سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں ایک مجلس میں بیٹھا ہوا تھا، اس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی تشریف فرما تھے اور میرے باپ سمرہ میرے سامنے بیٹھے ہوئے تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک بدگوئی اور بدزبانی، اسلام سے نہیں ہے اور اسلام کے لحاظ سے سب سے اچھے لوگ وہ ہیں، جن کا اخلاق سب سے اچھا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(9164)