۔ (۹۱۶۸)۔ عَنْ اُمِّ الدَّرْدَائِ، عَنْ اَبِی الدَّرْدَائِ رضی اللہ عنہ یَبْلُغُ بِہ:ِ ((مَنْ اُعْطِیَ حَظَّہُ مِنَ الرِّفْقِ، اُعْطِیَ حَظَّہُ مِنَ الْخَیْرِ، وَلَیْسَ شَیْئٌ اَثْقَلَ فِی الْمِیْزَانِ مِنَ الْخُلُقِ الْحَسَنِ۔)) (مسند احمد: ۲۸۱۰۴)
۔ سیدہ ام درداء رضی اللہ عنہا ، سیدنا ابو درداء رضی اللہ عنہ سے بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس کو نرمی کا فراخی کے ساتھ حصہ دیا گیا، اس کو اس کا خیر کا حصہ دے دیا گیا اور کوئی عمل ایسا نہیں ہے، جو ترازو میں حسن اخلاق کی بہ نسبت زیادہ وزنی ہو۔
Musnad Ahmad, Hadith(9168)