۔ (۹۱۷۶)۔ عَنْ حُمَیْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ اَصْحَابِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! اَوْصِنِیْ، قَالَ: ((لَا تَغْضَبْ۔)) قَالَ: قَالَ الَّرَجُلُ: فَفَکَّرْتُ حِیْنَ قَالَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مَا قَالَ فَاِذَا الْغَضَبُ یَجْمَعُ الشَّرَّ کُلَّہُ۔ (مسند احمد: ۲۳۵۵۸)
۔ ایک صحابی ٔ رسول بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! مجھے کوئی نصیحت فرمائیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو غصے نہ ہوا کر۔ اس آدمی نے کہا: جب میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اس فرمان پر غور کیا تو یہ نتیجہ نکالا کہ غصہ سارے کے سارے شرّ کو محیط ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(9176)