۔ (۹۱۷۷)۔ عَنْ اَبِی ھُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ ، قَالَ: اَتَی النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رَجُلٌ فَقَالَ: مُرْنِی بِاَمْرٍ وَلَا تُکْثِرْ عَلَیَّ حَتّٰی اَعْقِلَہُ، قَالَ:((لَا تَغْضَبْ۔))، فَاَعَادَ عَلَیْہِ قَالَ: ((لا تَغْضَبْ۔)) (مسند احمد: ۸۷۲۹)
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: مجھے کوئی حکم دیں اور زیادہ چیزوں کا ذکر نہ کریں، تاکہ میں اس کو سمجھ سکوں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: غصے نہ ہوا کر۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہی بات دوہراتے ہوئے فرمایا کہ غصے نہ ہوا کر۔
Musnad Ahmad, Hadith(9177)