۔ (۹۱۸۵)۔ عَنْ عُقْبَۃَ بْنِ عَامِرٍ رضی اللہ عنہ ، قَالَ: لَقِیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَاَخَذْتُ بِیِدِہِ فَقُلْتُ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! اَخْبِرْنِی بِفَوَاضِلِ الْاَعْمَالِ، فَقَالَ: ((یَا عُقْبَۃُ ! صِلْ مَنْ قَطَعَکَ وَاَعْطِ مَنْ حَرَمَکَ وَاعْفُ عَمَّنْ ظَلَمَکَ۔)) (مسند احمد: ۱۷۴۶۷)
۔ سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ملا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ہاتھ پکڑ کر کہا: اے اللہ کے رسول! مجھے فضیلت والے اعمال کے بارے میں بتلائیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے عقبہ! تو اس سے تعلق جوڑ، جو تجھ سے تعلق ختم کرے، اس کو دے، جو تجھے محروم کرے اور اس کو معاف کر دے، جو تجھ پر ظلم کرے۔
Musnad Ahmad, Hadith(9185)