۔ (۹۱۸۶)۔ عَنْ عُبَادَۃَ بْنِ الصَّامِتِ رضی اللہ عنہ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُوْلُ: ((مَا مِنْ رَجُلٍ یُجْرَحُ فِی جَسَدِہِ جِرَاحَۃً، فَیَتَصَدَّقُ بِھَا اِلَّا کَفَّرَ اللّٰہُ عَنْہُ مِثْلَ مَا تَصَدَّقَ بِہٖ۔)) (مسنداحمد: ۲۳۰۷۷)
۔ سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس آدمی کو اس کے جسم میں زخم لگایا جائے اور وہ اس کو معاف کر دے تو اللہ تعالیٰ اس کی معافی کے مطابق اس چیز کو اس کے لیے کفارہ بنائے گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(9186)