۔ (۹۱۹۱)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ مُغَفَّلٍ رضی اللہ عنہ ، عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قاَلَ: ((اِنَّ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ رَفِیْقٌیُحِبُّ الرِّفْقَ، وَیُعْطِی عَلَی الرِّفْقِ مَا لایُعْطِی عَلَی الْعُنْفِ۔)) (مسند احمد: ۱۶۹۲۵)
۔ سیدنا عبد اللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ نرمی والا ہے اور نرمی کو پسند کرتا ہے اور نرمی کی وجہ سے وہ کچھ عطا کرتا ہے، جو سختی اورتشدد پر عطا نہیں کرتا۔
Musnad Ahmad, Hadith(9191)