۔ (۹۱۹۹)۔ عَنْ ضَرَارِ بْنِ الْاَزْوَرِ رضی اللہ عنہ ، قَالَ: اَھْدَیْنَا لِرَسُوْلِ اللّٰہِ لِقْحَۃً، (وَفِی رَوَایَۃٍ: بَعَثَنِی اَھْلِی بِلُقُوحٍ اِلَی النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَاَمَرَنِی اَنْ اَحْلُبَھَا) قَالَ: فَحَلَبْتُھَا قَالَ: فَلَمَّا
اَخَذْتُ لِاُجْھِدَھَا، قَالَ: ((لَا تَفْعَلْ دَعْ دَاعِیَ اللَّبَنِ۔)) (مسند احمد: ۱۹۱۹۰)
۔ سیدنا ضرار بن ازور رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایک دودھ والی اونٹنی بطورِ تحفہ دی، ایک روایت میں ہے: میرے بعض اہل خانہ نے مجھے دودھ والی اونٹنیاں دے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف بھیجا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے حکم دیا کہ میں ان کو دوہوں، پس میں نے ان کو دوہا اور جب میں نے مشقت کے ساتھ سارا دودھ نکالنا چاہا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس طرح نہ کر، بلکہ(مزید دودھ) کا سبب بننے والا دودھ (تھنوں میں) چھوڑ دیا کر۔
Musnad Ahmad, Hadith(9199)