۔ (۹۲۴)۔حَدَّثَنَا عَبْدُاللّٰہِ قَالَ: حَدَّثَنِیْ أَبِیْ ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ وَحَجَّاجٌ قَالَا: ثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ مَنْصُوْرٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِی الْجَعْدِ عَنْ أَبِی الْمَلِیْحِ قَالَ: دَخَلَ نِسْوَۃٌ مِنْ أَہْلِ الشَّامِ عَلٰی عَائِشَۃَؓفَقَالَتْ: أَنْتُنَّ اللَّاتِیْ تَدْخُلْنَ
الْحَمَّامَاتِ؟ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم: ((مَا مِنَ
امْرَأۃٍ وَضَعَتْ ثِیَابَہَا فِی غَیْرِ بَیْتِہَا اِلَّا ہَتَکَتْ سِتْرًا، (وَفِی رِوَایَۃٍ: سِتْرَہَا) بَیْنَہَا وَبَیْنَ اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ)) (مسند أحمد: ۲۵۹۲۱)
ابو ملیح کہتے ہیں: اہل شام کی کچھ خواتین، سیدہ عائشہؓ کے پاس گئیں، انھوں نے ان سے کہا: تم ہی وہ خواتین ہو جو حماموں میں داخل ہوتی ہو؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو عورت بھی اپنے گھر کے علاوہ کپڑے اتارے گی، وہ اپنے اور اللہ تعالیٰ کے درمیان والے پردے کو چاک کر دے گی۔
Musnad Ahmad, Hadith(924)