۔ (۹۲۰۳)۔ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ رضی اللہ عنہ ، قَالَ: رَایٰ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حِمَارًا قَدْ وُسِمَ فِی وَجْھِہِ، فَقَالَ: ((لَعَنَ اللّٰہُ مَنْ فَعَلَ ھٰذَا۔)) (مسند احمد: ۱۴۲۱۱)
۔ سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک گدھا دیکھا، اس کو چہرے پر داغا گیا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے یہ کام کیا ہے، اس پر اللہ تعالیٰ نے لعنت کی ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(9203)