۔ (۹۲۰۵)۔ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ رضی اللہ عنہ ، قَالَ: نَزَلَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مَنْزِلًا، فَانْطَلَقَ اِنْسَانٌ اِِلیٰ غَیْضَۃٍ، فَاَخْرَجَ بَیْضَ حُمَّرَۃٍ فَجَائَ تِ الْحُمَّرَۃُ تَرِفُّ عَلیٰ رَاْسِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَرُئُ وْسِ اَصْحَابِہٖفَقَالَ: ((اََیُّکُمْ فَجَعَ ھٰذِہِ؟۔)) فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: اَنَا اَصَبْتُ لَھَا بَیْضًا قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((اُرْدُدْہٗ۔)) (مسنداحمد: ۳۸۳۵)
۔ سیدناعبد الرحمن بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک جگہ پر پڑاؤ ڈالا، ایک آدمی ایک جھاڑی کی طرف گیا اور (چڑیا کی طرح کے) سرخ پرندے کے انڈے نکال لایا، پس وہ پرندہ آیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کے صحابہ کے سروں پر پھڑپھڑانے لگا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کس نے اس کو تکلیف دی ہے؟ اس آدمی نے کہا: میں نے اس کے انڈے لیے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: واپس رکھ دے۔
Musnad Ahmad, Hadith(9205)