۔ (۹۲۰۸)۔ وَعَنْہُ اَیْضًا، عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((اِنَّ اِمْرَاَۃً بَغِیًّا رَاَتْ کَلْبًا فِییَوْمٍ حَارٍّ، یُطِیْفُ بِبِئْرٍ قَدْ اَدْلَعَ لِسَانَہُ مِنَ الْعَطَشِ، فَنَزَعَتْ مُوْقَھَا فَغَفَرَلَھَا۔)) (مسند احمد: ۱۰۵۹۱)
۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ایک زانی عورت نے گرمی والے دن میں ایک کتا دیکھا، وہ ایک کنویں کا چکر لگا رہا تھا اور پیاس کے مارے زبان باہر نکالی ہوئی تھی، پس اس نے اپنا موزہ اتارا (اور اس کو پانی پلایا) اور اس کے سبب اللہ تعالیٰ نے اس کو بخش دیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(9208)