۔ (۹۲۳۳)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَمْرٍو رضی اللہ عنہ ، اَنَّ رَجُلاً جَائَ اِلَی النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقاَلَ: یَا رَسُوْلَ
اللّٰہِ! مَا عَمَلُ الْجَنَّۃِ؟ قَالَ: ((اَلصِّدْقُ، وَاِذَا صَدَقَ الْعَبْدُ بَرَّ، وَاِذَا بَرَّ آمَنَ، وَاِذَا آمَنَ دَخَلَ الْجَنَّۃَ۔)) قَالُوْا: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! مَا عَمَلُ النَّارِ؟ قَالَ: ((اَلْکَذِبُ، اِذَا کَذَبَ فَجَرَ، وَاِذَا فَجَرَ کَفَرَ، وَاِذَا کَفَرَ دَخَلَ یَعْنِی النَّارَ۔)) (مسند احمد: ۶۶۴۱)
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آدمی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: اے اللہ کے رسول! جنت کے اعمال کون سے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: سچائی، جب بندہ سچ بولتا ہے تو نیکی کرتا ہے، جب نیکی کرتا ہے تو ایمان دار بن جاتا ہے اور جب ایماندار بنتا ہے تو جنت میں داخل ہو جاتا ہے۔ لوگوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! آگ کے اعمال کون کون سے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جھوٹ، جب بندہ جھوٹ بولتا ہے تو برائی کرتا ہے، جب برائی کرتا ہے تو کفر کرتا ہے اور جب کفر کرتا ہے تو آگ میں داخل ہو جاتا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(9233)