۔ (۹۲۳۷)۔ عَنْ اَبِی ھُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ ، عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((یَقُوْلُ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ یَوْمَ الْقَیَامَۃِ: یَاابْنَ آدَمَ، حَمَلْتُکَ عَلَی الْخَیْلِ وَالْاِبِلِ، وَزَوَّجْتُکَ النِّسَائَ، وَجَعَلْتُکَ
تَرْبَعُ وَتَرْاَسُ، فَاَیْنَ شُکْرُ ذٰلِکَ؟)) (مسند احمد: ۱۰۳۸۳)
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیان کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن فرمائے گا: اے ابن آدم! میں نے تجھے گھوڑے اور اونٹ پر سوار کیا اور عورتوں سے تیری شادی کروائی، پھر تجھے ایسا بنا دیا کہ تو خوشحال ہوا اور بلند رتبے والا بنا، پس اب ان چیزوں کا شکر کہاں ہے؟
Musnad Ahmad, Hadith(9237)