۔ (۹۲۸)۔عَنْ یُحَنَّسَ أَبِی مُوسٰی أَنَّ أُمَّ الدَّرْدَائِؓ حَدَّثَتْہُ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لَقِیَہَا یَوْمًا فَقَالَ: ((مِنْ أَیْنَ جِئْتِ یَا أُمَّ الدَّرْدَائِ؟)) فَقَالَتْ: مِنَ الْحَمَّامِ، فَقَالَ لَہَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((مَا مِنَ امْرَأَۃٍ تَنْزِعُ ثِیَابَہَا اِلَّا ہَتَکَتْ مَا بَیْنَہَا وَبَیْنَ اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ مِنْ سِتْرٍ۔)) (مسند أحمد: ۲۷۵۸۱)
سیدہ ام درداءؓ بیان کرتی ہیں کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اس سے ملاقات ہوئی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے پوچھا: ام درداء! تم کہاں سے آ رہی ہو؟ انھوں نے کہا: جی حمام سے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے فرمایا: جو عورت (اپنے گھر کے علاوہ) کپڑے اتارتی ہے، وہ اپنے اور اللہ تعالیٰ کے مابین پردے کو چاک کر دیتی ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(928)