۔ (۹۲۴۶)۔ عَنْ اَبِی اُمَامَۃَ رضی اللہ عنہ ، اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بَیْنَمَا ھَوُ یَمْشِی فِی شِدَّۃِ حَرٍّ اِنْقَطَعَ شِسْعُ نَعْلِہِ، فَجَائَ ہُ رَجُلٌ بِشِسْعٍ، فَوَضَعُہُ فِی نَعْلِہِ، فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((لَوْ تَعْلَمُ مَا حَمَلَتَ عَلَیْہِ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لَمْ یَعلُ مَا حَمَلْتَ عَلَیْہِ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔)) (مسند احمد: ۲۲۶۴۳)
۔ سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سخت گرمی میں چل رہے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جوتے کا تسمہ ٹوٹ گیا، پس ایک آدمی تسمہ لے کر آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جوتے میں ڈال دیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر تو اس چیز کو جانتا ہوتا، جس پر تو نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اٹھایا ہے تو تواس چیز کو کم نہ سمجھتا، جس پر تو نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سوار کیا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(9246)