۔ (۹۲۸۴)۔ عَنْ عَلِیٍّ رضی اللہ عنہ ، قَالَ: لَقَدْ رَاَیْتُنِی مَعَ رَسُوْلِ اللَّہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَاِنِّی لَاَرْبُطُ الْحَجَرَ عَلَی بَطْنِی مِنَ الْجُوْعٍ، وَاِنَّ صَدَقَتِي الْیَوْمَ لَاَرْبَعُوْنَ اَلْفًا (وَفِی رَوَایَۃٍ: وَاِنَّ صَدَقَۃَ مَالِیْ لَتَبْلُغُ اَرْبَعِیْنَ اَلْفَ دِیْنَارٍ)۔ (مسند احمد: ۱۳۶۷)
۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے اپنے آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ اس حالت میں دیکھا تھا کہ بھوک کی وجہ سے اپنے پیٹ پر پتھر باندھتا تھا، لیکن آج میرے مال کی زکوۃ کی مقدار چالیس ہزار ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(9284)