۔ (۹۲۸۵)۔ عَنْ اَبِی ھُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ ، قَالَ: اِنَّمَا کَانَ طَعَامَنَا مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم الْاَسْوَدَانِ: اَلتَّمْرُ وَالْمَائُ، وَاللّٰہِ! مَا کُنَّا نَرٰی سَمْرَائَ کُمْ ھٰذِہِ وَلَا نَدْرِیْ مَاھِیَ، وَاِنَّمَا کَانَ لِبَاسُنَا مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ النِّمَارَیَعْنِی بُرُوْدَ الْاَعْرَابِ۔ (مسند احمد: ۸۶۳۸)
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ہمارا کھانا دو سیاہ چیزیں کھجور اور پانی ہوتی تھیں، اللہ کی قسم! ہم نے نہ تو تمہاری اس گندم کو دیکھا تھا اور نہ جانتے تھے کہ یہ کیا ہوتی ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ہمارا لباس بدوؤں والی چھوٹیچھوٹی چادریں ہوا کرتی تھیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(9285)