۔ (۹۲۹۰)۔ عَنْ شَقِیْقٍ، عَنْ خَبَّابٍ اَیْضًا، قَالَ: ھَاجَرْنَا مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَمِنَّا مَنْ
مَاتَ لَمْ یَاْکُلْ مِنْ اَجْرِہِ شَیْئًا، مِنْھُمْ مُصْعَبُ بْنُ عُمَیْرٍ لَمْ یَتْرُکْ اِلاَّ نَمِرَۃً، اِذَا غَطُّوْا بِھَا رَاْسَہُ بَدَتْ رِجْلَاہْ، وَاِذَا غَطَّیْنَا رِجْلَیْہِ بَدَا رَاْسُہُ، فَقَالَ لَنَارَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((غَطُّوْا رَاْسَہُ۔)) وَجَعَلْنَا عَلَی رِجْلَیْہِ اِذْخِرًا۔ قَالَ: وَمِنَّا مَنْ اَیْنَعَ الثِّمَارَ فَھُوَ یَھْدِبُھَا۔ (مسند احمد: ۲۱۳۹۲)
۔ سیدنا خباب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ہجرت کی، ہم میں بعض ایسے افراد تھے کہ وہ دنیا میں اپنے اجر کی کوئی چیز کھائے بغیر فوت ہو گئے، ان میں سے ایک سیدنا مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ تھے کہ جنھوں نے صرف اپنے ترکہ میں ایک دھاری دارچادر چھوڑی تھی، جب لوگ اس سے ان کے سر کو ڈھانپتے تو ان کی ٹانگیں ننگی ہو جاتیں اور جب ٹانگوں پر ڈالتے تو سر ننگا ہو جاتا تھا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں فرمایا: اس کے سر کو ڈھانپ دو۔ اور ہم نے ان پاؤں پر اذخر گھاس ڈال دی تھی، لیکن بعض ایسے لوگ بھی تھے کہ ان کا پھل پکا اور وہ اسے چن رہا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(9290)