۔ (۹۲۹۲)۔ (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ)۔ قَالَ: سَمِعْتُ عُتْبَۃَ بْنَ غَزْوَانَ یَقُوْلُ: (وَفِی لَفْظٍ: خَطَبَنَا عُتْبَۃُ بْنُ غَزْوَانَ عَلَی الْمِنْبَرِ) لَقَدْ رَاَیْتُنِی سَابِعَ سَبْعَۃٍ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مَا لَنَا طَعَامٌ اِلَّا وَرَقُ الْحُبْلَۃِ، حَتّٰی قَرَحَتْ اَشْدَ اقُنَا۔ (مسند احمد: ۱۷۷۱۷)
۔ (دوسری سند) سیدنا عتبہ بن غزوان رضی اللہ عنہ نے ہمیں منبر پر چڑھ کر خطبہ دیا اور کہا: میں نے اپنے آپ کو دیکھا کہ ہم سات افراد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے اور ہمارا کھانا صرف اور صرف لوبیے جیسی ترکاری کے پتے تھے، اس سے ہمارے گوشۂ دہن زخمی ہونے لگتے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(9292)