Blog
Books



۔ (۹۲۹۳)۔ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ یَزِیْدَ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُوْسٰی، قاَلَ: سَمِعْتُ اَبِییَقُوْلُ: کُنْتُ عِنْدَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ بِالْاِسْکَنْدَرِیَّۃِ، فَذَکَرُوْا مَاھُمْ فِیْہِ مِنَ الْعَیْشِ، فَقَالَ: رَجُلٌ مِّنَ الصَّحَابَۃِ لَقَدْ تُوُفِّیَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَمَا شَبِعَ اَھْلُہُ مِنَ الْخُبْزِ الْغَلِیْثِ۔ قَالَ: مُوْسٰی: یَعْنِی الشَّعِیْرَ وَالسَّلْتَ اِذَا خُلِطَا۔ (مسند احمد: ۱۷۹۲۴)
۔ موسیٰ کے باپ علی بن رباح سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں اسکندریہ میں سیدنا عمرو بن عاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے پاس تھا، لوگوں نے اپنی خوشحالی کا ذکر کیا، اس موقع پر ایک صحابی نے کہا: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس حال میں فوت ہوئے تھے کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے اہل و عیال نے جَو اور سَلْت کی مکس روٹی نہیں کھائی۔
Musnad Ahmad, Hadith(9293)
Background
Arabic

Urdu

English