Blog
Books



۔ (۹۲۹۵)۔ عَنْ شَقِیْقٍ، عَنْ عُتْبَۃَ بْنِ عُمَرَ وَاَبِی مَسْعُودٍ (یَعْنِی اَبَا مَسْعُوْدٍ الْبَدْرِیِّ) قَالَ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَاْمُرُ بِالصَّدَقَۃِ، فَیَنْطَلِقُ اَحَدُنَا فَیُحَامِلُ فَیَجِیْئُ بِالْمُدِّ، وَاِنَّ لِبَعْضِھِمِ الْیَوْمَ مَائْۃَ اَلْفٍ۔ قَالَ شَقِیْقٌ: فَرَاَیْتُ اَنَّہُ یُعَرِّضُ بِنَفْسِہِ ۔ (مسند احمد: ۲۲۷۰۳)
۔ سیدنا عتبہ بن عمر اور سیدنا ابو مسعود بدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم صدقے کا حکم دیتے تھے، پس ہم میں سے ایک آدمی جاتا اور بوجھ اٹھانے کا کام کر کے ایک مد لے کر آتا، جبکہ آج بعض کے پاس ایک ایک لاکھ درہم موجود ہے۔ شقیق کہتے ہیں: میرا خیال ہے وہ ایک لاکھ والے سے اپنے آپ کو مراد لیتے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(9295)
Background
Arabic

Urdu

English