Blog
Books



۔ (۹۲۹۶)۔ عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: لَمَّا احْتُضِرَ سَلْمَانُ بَکٰی، وَقَالَ: اِنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عَھِدَ اِلَیْنَا عَھْدًا، فَتَرَکْنَا مَا عَھِدَ اِلَیْنَا، اَنْ یَّکُوْنَ بُلْغَۃُ اَحَدِنَا مِنَ الدُّنْیَا کَزَادِ الرَّاکِبِ، قَالَ: ثُمَّ نَظَرْنَا فِیْمَا تَرَکَ فَاِذَا قِیْمَۃُ مَاتَرَکَ بِضْعَۃٌ وَّعِشْرُوْنَ دِرْھَمًا، اَوْ بِضْعَۃٌ وَّثَلَاثُوْنَ دِرْھَمًا۔ (مسند احمد: ۲۴۱۱۲)
۔ حسن بصری کہتے ہیں: جب سیدنا سلمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی وفات کاوقت قریب ہوا تو وہ رونے لگ گئے اور انھوں نے کہا: بیشک رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہمیں ایک نصیحت کی تھی، لیکن ہم نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی وصیت کو چھوڑ دیا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی نصیحتیہ تھی کہ سوار کے زادِ راہ کی طرح ہماری روزی بقدر ضرورت ہونی چاہیے۔ پھر سیدنا سلمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ جو ترکہ چھوڑ کر فوت ہوئے، جب ہم نے اس کو دیکھا تو وہ پچیس چھبیسیا پینتیس چھتیس درہموں کی قیمت کا تھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(9296)
Background
Arabic

Urdu

English