۔ (۹۳۲۳)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَمْرٍو رضی اللہ عنہ ، قاَلَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((اِطَّلَعْتُ فِی الْجَنَّۃِ، فَرَاَیْتُ اَکْثَرَ اَھْلِھَا الْفُقَرَائُ، وَاطَّلَعْتُ فِی النَّارِ فَرَاَیْتُ اَکْثَرَ اَھْلِھَا الْاَغْنِیَائَ وَالنِّسَائَ۔)) (مسند احمد: ۶۶۱۱)
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں نے جنت میں جھانکا، پس وہاں کے اکثر لوگوں کو فقیر دیکھا ، پھر جب میں نے جہنم میں جھانکا تو وہاں کے اکثر لوگوں کو مالدار اور عورتیں پایا۔
Musnad Ahmad, Hadith(9323)