۔ (۹۳۲۵)۔ عَنْ سَعَیْدِ بْنِ اَبِیْ سَعِیْدٍ الْخُدْرِیِّ، عَنْ اَبِیْہِ، اَنَّہُ شَکَا اِلیٰ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حَاجَتَہُ، فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((اصْبِرْ اَبَاسَعِیْدٍ! فَاِنَّ الْفَقْرَ اِلیٰ مَنْ یُّحِبُّنِیْ مِنْکُمْ اَسْرَعُ مِنَ السَّیْلِ عَلیٰ اَعْلَی الْوَادِیْ، وَمِنْ اَعْلَی الْجَبَلِ اِلیٰ اَسْفَلِہِ۔)) (مسند احمد: ۱۱۳۹۹)
۔ سیدنا ابوسعید خدری روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی محتاجی کی شکایت کی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ابو سعید! صبر کرو، کیوں جو بندہ مجھ سے محبت کرتاہے، اس کی طرف فقر و فاقہ اتنی تیزی کے ساتھ بڑھتا ہے، جیسے سیلاب (کا ریلہ) وادی کی بلندی سے اور پہاڑ کی چوٹی سے پستی کی طرف بڑھتا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(9325)