۔ (۹۳۴۹)۔ عَنْ اَبِیْ سَعِیْدٍ الْخُدْرِیِّ قَالَ: وَضَعَ رَجُلٌ یَدَہُ عَلَی النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقَالَ: وَاللّٰہِ! مَا اُطِیْقُ اَنْ اَضَعَ یَدِیْ عَلَیْکَ مِنْ شِدَّۃِ حُمَّاکَ، فَقَالَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((اِنَّا مَعْشَرُ الْاَنْبِیَائِیُضَاعَفُ لَنَا الْبَلائُ کُمَایُضَاعَفُ لَنَا الْاَجْرُ، اِنْ کَانَ النَّبِیُ مِنَ الاَنْبِیَائِیُبْتَلٰی بِالْقُمَّلِ حَتّٰییَقْتُلَہُ، وَاِنْ کَانَ النَّبِیُّ مِنَ الْاَنْبِیَائِ لَیُبْتَلٰی بِالْفَقْرِ حَتّٰییَاْخُذَ الْعَبَائَ ۃَ فَیَجَوْبَھَا، وَاِنْ کَانُوْا لَیَفْرَحُوْنَ بِالْبَلاَئِ کَمَا تَفْرَحُوْنَ بِالرَّخَائِ۔)) (مسند احمد: ۱۱۹۱۵)
۔ سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے اپنا ہاتھ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر رکھا اور کہا: اللہ کی قسم! آپ کا بخار اس قدر تیز ہے کہ میں آپ پر ہاتھ رکھنے کی طاقت نہیں پاتا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہم انبیاء کی جماعت ہیں، جیسے ہمارے لیے اجر و ثواب کو بڑھا دیا جاتا ہے، اس طرح ہمارے لیے آزمائشوں کو سخت کر دیتا ہے، انبیاء میں ایک ایسا نبی بھی تھا کہ اس کو جوؤں سے اس طرح آزمایا گیا کہ قریب تھا کہ وہ اس کو قتل کر دیں، ایسے نبی بھی تھے کہ جن کو فقر و فاقہ کے ذریعے اس طرح آزمایا گیا کہ وہ چوغہ لے کر اس کو کاٹتے تھے، اور وہ انبیاء آزمائشوں کی وجہ سے اس طرح خوش ہوتے تھے، جیسے تم خوشحالی کی وجہ سے خوش ہوتے ہو۔
Musnad Ahmad, Hadith(9349)