۔ (۹۳۵۴)۔ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ شَیْبَۃَ، اَنَّ عَائِشَۃَ رضی اللہ عنہا ، اَخْبَرَتْہُ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم طَرَقَہُ وَجَعٌ، فَجَعَلَ یَشْتَکِیْیَتَقَلَّبُ عَلٰی فِرَاشِہِ، فَقَالَتْ عَائِشَۃُ: لَوْصَنَعَ ھٰذَا بَعْضُنَا لَوَجَدَتَّ عَلَیْہِ، فَقَالَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((اِنَّ الصَّالِحِیْنَیُشَدَّدُ عَلَیْھِمْ، وَاِنَّہُ لا یُصِیْبُ
مُؤْمِنًا نَکْبَۃٌ مِنْ شَوْکَۃٍ فَمَا فَوْقَ ذٰلِکَ اِلاَّ حُطَّتْ عَنْہُ خَطِیْئَۃٌ وَرُفِعَ بِھَا دَرَجَۃٌ۔)) (مسند احمد: ۲۵۷۷۸)
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رات کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تکلیف ہونے لگی، پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شکایت کرنے لگے اور اپنے بستر پر الٹ پلٹ ہونے لگ گئے، میں (عائشہ) نے کہا: اگر ہم میں سے کوئی فرد اس طرح کرتا تو آپ نے اس کی بات تو محسوس کرنی تھی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک نیکوکاروں پر تکلیف سخت ہوتی ہے، اور صورتحال یہ ہے کہ مؤمن کو جو تکلیف بھی لاحق ہوتی ہے، وہ کانٹا ہو یا اس سے کوئی بڑی چیز، اس کی وجہ سے اس کا ایک گناہ معاف کر دیا جاتا ہے اور ایک درجہ بلند کر دیا جاتا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(9354)