Blog
Books



۔ (۹۳۶۶)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، قَالَ: دَخَلَتُ عَلَی النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَھُوَ یُوْعَکُ، فَسَمِعْتُہُ، فَقُلْتُ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ!، اِنَّکَ لَتُوْعَکُ وَعْکًا شَدِیْدًا؟ قَالَ: ((اَجَلْ اِنِّیْ اُوَعَکُ کَمَا یُوْعَکُ رَجْلَانِ مِنْکُمْ،۔)) قُلْتُ: اِنَّ لَکَ اَجْرَیْنِ؟ قَالَ: ((نَعَمْ، وَالَّذِیْ نَفْسِیْ بِیَدِھِ، مَا عَلَی الْاَرْضِ مُسْلِمٌ یُصِیْبُہُ اَذًی، مِنْ مَرْضٍ فَمَا سِوَاہُ، اِلَّا حَطَّ اللّٰہُ عَنْہُ بِہٖخَطَایَاہُ، کَمَا تَحُطُّ الشَّجَرُ وَرَقَھَا۔)) (مسند احمد: ۳۶۱۸)
۔ سیدنا عبد اللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس گیا اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو بخار تھا، میں نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے کہا: اے اللہ کے رسول! بیشک آپ کو بہت سخت بخار ہے، اس کی کیا وجہ ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فرمایا: جی، بیشک مجھے اتنا بخار ہوتا ہے، جتنا تم میں سے دو افراد کو ہوتا ہے۔ میں نے کہا: تو پھر آپ کے لیے اجر بھی دو گنا ہوتا ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جی ہاں، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میرے جان ہے! روئے زمین پر رہنے والے جس مسلمان کو جو تکلیف لاحق ہوتی ہے، وہ بیماری ہو یا کوئی اور تکلیف، تو اللہ تعالیٰ اس کے گناہوں کو یوں مٹاتا ہے، جیسے درخت اپنے پتوں کو گرا دیتا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(9366)
Background
Arabic

Urdu

English