Blog
Books



۔ (۹۳۶۹)۔ عَنْ اَبِی الْاَشْعَثِ الصَّنْعَانِیْ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، اِنَّہُ رَاحَ اِلٰی مَسْجِدِ دِمَشْقَ وَھَجَّرَ بِالرَّوَاحِ، فَلَقِیَ شَدَّادَ بْنَ اَوْسٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، وَالصُّنَابِحِیُّ مَعَہُ، فَقُلْتُ: اَیْنَ تُرِیْدَانِیَرْحَمُکُمَااللّٰہُ؟ قَالا: نُرِیْدُ ھَاھُنَا اِلٰی اَخٍ لَّنَا مَرِیْضٍ نَعُوْدُہُ، فَانْطَلَقْتُ مَعَھُمَا حَتّٰی دَخَلا عَلٰی ذٰلِکَ الرَّجُلِ فَقَالا لَہُ: کَیْفَ اَصْبَحْتَ؟ قَالَ: اَصْبَحْتُ بِنِعْمَۃٍ، فَقَالَ لَہُ شَدَّادُ: اَبْشِرْ بِکَفَّارَاتِ السَّیِّئَاتِ وَحَطِّ الْخَطَایَا، فَاِنِّیْ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((اِنَّ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ یَقُوْلُ: اِذَا ابْتَلَیْتُ عَبْدًا مِنْ عِبَادِیْ مُؤْمِنًا فَحَمِدَنِیْ عَلٰی مَا ابْتَلَیْتُہُ فَاِنَّہُ یَقُوْمُ مِنْ مَّضْجَعِہِ ذٰلِکَ کَیَوْمٍ وَلَدَتْہُ اُمُّہُ مِنَ الْخَطَایَا وَیَقُوْلُ الرَّبُّ عَزَّوَجَلَّ: اَنَا قَیَّدْتُّ عَبْدِیْ وَابْتَلَیْتُہُ وَاَجْرُوْا لَہُ کَمَا کُنْتُمْ تُجْرُوْنَ لَہُ وَھُوَ صَحِیْحٌ۔)) (مسند احمد: ۱۷۲۴۸)
۔ ابو اشعث صنعانی کہتے ہیں: میں پہلے وقت میںیا دوپہر کے وقت مسجد ِ دمشق کی طرف جا رہا تھا، سیدنا شداد بن اوس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے میری ملاقات ہو گئی، جبکہ سیدنا صنابحی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ان کے ساتھ تھے، میں نے کہا: اللہ تم پر رحم کرے، کہاں جا رہے ہو؟ انھوں نے کہا: جی ہم اِدھر ایک بیماربھائی کی تیمار داری کرنے کے لیے جا رہے ہیں، پس میں بھی ان کے ساتھ چل پڑا، یہاں تک کہ وہ اس بھائی کے پاس پہنچ گئے اور کہا: آپ نے کیسے صبح کی ہے؟ اس نے کہا: جی نعمت کے ساتھ صبح کی ہے، پھر سیدنا شداد ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: برائیوں کے معاف ہونے اور گناہوں کے مٹ جانے کے ساتھ خوش ہو جاؤ، کیونکہ میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا کہ بیشک اللہ تعالیٰ نے فرمایا: جب میں اپنے کسی مؤمن بندے کو آزماتا ہوں اور وہ میری اس آزمائش پر تعریف کرتا ہے تو وہ اس دن کی طرح خطاؤں سے پاک ہو کر اپنے بستر سے کھڑا ہوتا ہے، جس دن اس کی ماں نے اسے جنم دیا تھا، پھر اللہ تعالیٰ مزید فرماتا ہیں: میں نے اپنے بندے کو مقید کر دیا ہے اور اس کو آزمایا ہے، لہٰذا فرشتو! تم اس کے وہ سارے اعمال لکھتے رہو، جو تم اس وقت لکھتے تھے، جب وہ صحت مند تھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(9369)
Background
Arabic

Urdu

English