Blog
Books



۔ (۹۳۷۸)۔ عَنْْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌،قَالَ: جَائَ تِ امْرَاَۃُ اِلَی النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بِھَا لَمَمٌ فَقَالَتْ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! ادْعُ اللّٰہَ اَنْ یَّشْفِیَنِیْ، قَالَ: ((اِنْ شِئْتِ دَعَوْتُ اللّٰہَ اَنْ یَّشْفِیَکِ، وَاِنْ شِئْتِ فَاصْبِرِیْ وَ لَاحِسَابَ عَلَیْکِ۔)) قَالَتْ: بَلْ اَصْبِرُ وَ لاحِسَابَ عَلَیَّ۔ (مسند احمد: ۹۶۸۷)
۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ ایک خاتون، جو جنونی کیفیت میں مبتلا ہو جاتی تھی، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آئی اور کہا: اے اللہ کے رسول! آپ اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ وہ مجھے شفا عطا کر دے۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اگر تو چاہتی ہے کہ میرے تیری شفا کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا کروں تو ٹھیک ہے اور اگر تو چاہتی ہے کہ اس پر صبر کرے اور پھر اس کے عوض تجھ پر کوئی حساب ہی نہ ہو۔ اس نے کہا: جی ٹھیک ہے، میں صبر کروں گی اور اس کے عوض مجھ پر حساب نہیں ہو گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(9378)
Background
Arabic

Urdu

English