Blog
Books



۔ (۹۳۸۸)۔ عَنْ عُقْبَۃَ بْنِ عَامِرٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اَنَّہُ قَالَ: ((لَیْسَ مِنْ عَمَلِ یَوْمٍ اِلاَّ وَھُوَ یُخْتَمُ عَلَیْہِ، فَاِذَا مَرِضَ الْمُؤْمِنُ قَالَتِ الْمَلائِکَۃُ: یَا رَبَّنَا! عَبْدُکَ فُـلَانٌ قَدْ حَبَسْتَہُ؟، فَیَقُوْلُ الرَّبُّ عَزَّوَجَلَّ: اخْتِمُوْا لَہُ عَلٰی مِثْلِ عَمَلِہِ حَتّٰییَبْرَاَ اَوْ یَمُوْتَ۔)) (مسند احمد: ۱۷۴۴۹)
۔ سیدنا عقبہ بن عامر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ہر دن کے عمل کو اسی دن پر ہی ختم کر دیا جاتا ہے، لیکن جب مؤمن بیمار ہو جاتا ہے تو فرشتے کہتے ہیں: اے ہمارے ربّ! تو نے اپنے فلاں بندے کو پابند کر دیا ہے، (اب اس کے عمل کا کیا جائے)؟ اللہ تعالیٰکہتا ہے: تم اس کے دن کو اس کے اسی عمل پر ختم کرتے رہو، جو یہ کرتا تھا، یہاں تک کہ یہ شفایاب ہو یا جائے یا فوت ہو جائے۔
Musnad Ahmad, Hadith(9388)
Background
Arabic

Urdu

English