۔ (۹۳۸۹)۔ عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللہ عنہ ، قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((اِذَا ابْتَلَی اللّٰہُ الْعَبْدَ الْمُسْلِمَ بِبَـلَائٍ فِیْ جَسَدِہِ قَالَ اللّٰہُ: اکْتُبْ لَہُ صَالِحَ عَمَلِہِ الَّذِیْ کَانَ یَعْمَلُہُ، فَاِنْ شَفَاہُ غَسَلَہُ وَطَھَّرَہُ، وَاِنْ قَبَضَہُ غَفَرَلَہُ وَرَحِمَہُ۔)) (مسند احمد: ۱۲۵۳۱)
۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب اللہ تعالیٰ کسی مسلمان بندے کو اس کی جسمانی تکلیف کے ساتھ آزماتا ہے تو وہ فرشتے سے کہتا ہے: یہ آدمی جو نیک عمل کرتا تھا، تو اس کو لکھتا جا، اگر اس کو شفا دے دی تو وہ اس کو دھودے گا اور پاک کردے گا اور اگر اس کو وفات دے دی تو بخش دے گا اور رحم کرے گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(9389)