Blog
Books



۔ (۹۳۹۶)۔ عَنْ جَابِرٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((مَنْ مَاتَ لَہْ ثَلاثَۃٌ مِّنَ الْوَلَدِ فَاحْتَسَبَھُمْ دَخَلَ الْجَنَّۃَ۔)) قَالَ: قُلْنَا: یَا َرسُوْلَ اللّٰہِ! وَاثْنَانِ؟ قَالَ: ((اثْنَانِ۔)) قَالَ مَحْمُوْدٌ: فَقُلْتُ لِجَابِرٍ: اَرَاکُمْ لَوْ قُلْتُمْ: وَوَاحِدًا لَقَالَ: وَوَاحِدًا قَالَ: وَاَنَا وَاللّٰہِ! اَظُنُّ ذٰلِکَ ۔(مسند احمد: ۱۴۳۳۶)
۔ سیدنا جابر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس کے تین بچے فوت ہو جائیں اور وہ ثواب کی نیت سے صبر کرے تو وہ جنت میں داخل ہو گا۔ ہم نے کہا: اے اللہ کے رسول! اگر دو بچے ہوں تو؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اگرچہ دو ہوں۔ محمود راوی کہتے ہیں: میں نے سیدنا جابر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے کہا: میرا خیال ہے کہ اگر تم ایک بچے کے بارے میں سوال کرتے تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرما دینا تھا کہ اگرچہ ایک بھی ہو انھوں نے کہا: اللہ کی قسم! میرا گمان بھییہی ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(9396)
Background
Arabic

Urdu

English