۔ (۹۴۰۲)۔ عَنْ عَمْرٍو بْنِ عَبْسَۃَ السُّلَمِیِّ رضی اللہ عنہ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُوْلُ: ((اَیُّمَا رَجُلٍ مُسْلِمٍ قَدَّمَ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ مِنْ صُلْبِہٖثَـلَاثَۃً لَمْ یَبْلُغُوْا الْحِنْثَ، اَوِ امْرَاۃٍ، فَھُمْ لَہُ سُتْرَۃٌ مِنَ النَّارِ۔))(مسند احمد: ۱۹۶۶۶)
۔ سیدنا عمرو بن عبسہ سلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس مسلمان مرد یا عورت نے اپنی نسل سے تین نابالغ بچے اللہ تعالیٰ کے لیے آگے بھیج دیئے تو وہ اس کے لیے آگ سے پردہ ثابت ہوں گے۔
Musnad Ahmad, Hadith(9402)