۔ (۹۴۰۷)۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضی اللہ عنہ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُوْلُ: ((مَنْ کَانَ لَہُ فَرَطَانِ مِنْ اُمَّتِیْ، دَخَلَ الْجَنَّۃَ۔))، فَقَالَتْ عَائِشَۃُ: بِاَبِیْ، فَمَنْ کَانَ لَہُ فَرَطٌ؟ فَقَالَ: ((وَمَنْ کَانَ لَہُ فَرَطٌ یَا مُوَفَّقَۃُ!)) قَالَتْ: فَمَنْ لَمْ یَکُنْ لَہُ فَرَطٌ مِنْ اُمَّتِکَ؟ قَالَ: ((فَاَنَا فَرَطُ اُمَّتِیْ، لَمْ یُصَابُوْا بِمِثْلِیْ۔)) (مسند احمد: ۳۰۹۸)
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میری امت میں سے جس شخص کے دو پیش رو ہوں گے، وہ جنت میں داخل ہو گا۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: میرے باپ کی قسم! جس کا ایک پیش رو ہو گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگرچہ جس کا ایک پیش رو ہو گا، اے توفیق دی ہوئی خاتون! پھر سیدہ نے کہا: آپ کی امت میں سے جس کا کوئی پیش رو نہیں ہو گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: پس میں اپنی امت کے لیے پیش رو ہوں گا، میری امت کو میری جیسی تکلیف نہیں پہنچی۔
Musnad Ahmad, Hadith(9407)