Blog
Books



۔ (۹۴۳۵)۔ عَنْ اَنَسٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، قَالَ: کَانَ صَبِیٌّ عَلٰی ظَھْرِ الطَّرِیْقِ، فَمَرَّ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَمَعَہُ نَاسٌ مِّنْ اَصْحَابِہٖ،فَلَمَّارَاَتْاَمُّالصَّبِیِّ الْقَوْمَ خَشِیَتْ اَنْ یُوْطَاَ اِبْنُھَا، فَسَعَتْ وَحَمَلَتْہُ، وَقَالَتْ: اِبْنِیْ اِبْنِیْ، قَالَ: فَقَالَ الْقَوْمُ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! مَا کَانَتْ ھٰذِہِ لِتُلْقِیَ اِبْنَھَا فِی النَّارِ، فَقَالَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((لَا ولَا یُلْقِی اللّٰہُ حَبِیْبَہُ فِی النَّارِ۔)) (مسند احمد: ۱۳۵۰۱)
۔ سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک بچہ راستے پر پڑا تھا، وہاں سے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا گزر ہوا، جبکہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ صحابہ بھی تھے، جب اس بچے کی ماں نے لوگوں کو دیکھا تو اسے یہ ڈر محسوس ہونے لگا کہ بچہ روند دیا جائے گا، پس وہ یہ کہتے ہوئے دوڑی کہ میرا بیٹا، میرابیٹا اور پھر اس کو اٹھا لیا، لوگوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! یہ ماں اپنے بچے کو آگ میں تو نہیں ڈالے گی، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: یہ عورت اپنے بیٹے کو آگ میں نہیں ڈالے گی اور اللہ تعالیٰ بھی اپنے پیارے کو آگ میں نہیں ڈالے گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(9435)
Background
Arabic

Urdu

English