عن أبي الدَّرْدَاء حِين حَضَرَتْه الْوَفَاة قال: أَحَدِّثُكُم حَدِيثًا سَمِعْتُه مِنْ رَسُولِ الله صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سَمِعْتُ رَسُول الله صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم يَقولُ: اعْبُدْ الله كَأَنَّكَ تَرَاه، فَإِنْ لَمْ تَكُنْ تَرَاه فَإِنَّه يَرَاكَ، واعْدُدْ نَفْسَكَ في الْمَوْتَى وإِيَّاكَ ودَعَوْةَ الْمَظْلُومِ فَإِنَّهَا تُسْتَجَابُ، ومَنْ اسْتَطَاعَ مِنكُم أَن يَشْهَد الصَّلَاتَيْن الْعِشَاءَ والصُّبْحَ ولَو حَبْوًا فَلْيَفْعَلْ.
ابودرداءرضی اللہ عنہ سے مروی ہے جب ان كی وفات كا وقت آیا توانہوں نے كہا: میں تمہیں ایك حدیث سناتا ہوں،جومیں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے۔ آپ فرما رہے تھے: اللہ كی عبادت اس طرح كروجیسے تم اسے دیكھ رہے ہو، اگر تم اسے نہیں دیكھ رہے تووہ تمہیں دیكھ رہا ہے۔ اپنے آپ كومُردوں میں شمار كرو، مظلوم كی بددعا سے بچوكیونكہ مظلوم كی دعا قبول كی جاتی ہے۔ اور تم میں سے جواس بات كی طاقت ركھے كہ وہ عشاء اور فجر كی دونوں نمازوں میں حاضر ہو اگرچہ گھٹنوں كے بل ہی كیوں نہ ہوتووہ ایسا كرے۔( )
Silsila Sahih, Hadith(949)