۔ (۹۴۵۰)۔ وَعَنْہُ اَیْضًا، عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اَنَّہُ قَالَ: ((مَنْ اَحَبَّ (وَقَالَ ھَاشِمٌ: مَنْ سَرَّہُ) اَنْ یَجِدَ طَعْمَ الْاِیْمَانِ، فَلْیُحِبَّ الْمَرْئَ وَ لَا یُحِبُّہُ اِلَّا لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ۔)) (مسند احمد: ۷۹۵۴)
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے یہ بھی مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی ایمان کا ذائقہ پسند کرتا ہو یایہ چیز اس کو خوش کرتی ہو، وہ کسی شخص سے صرف اللہ تعالیٰ کے لیے محبت کرے۔
Musnad Ahmad, Hadith(9450)