۔ (۹۴۵۴)۔ عَنْ اَبِی سَعِیْدِ الْخُدْرِیِّ رضی اللہ عنہ ، قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((اِنَّ الْمُتَحَابِّیْنَ لَتُرٰی غُرَفُھُمْ فِی الْجَنَّۃِ کَالْکَوْکَبِ الطَّالِعِ الشَّرَقِیِّ اَوِالْغَرَبِیِّ فَیُقَالُ: مَنْ ھٰؤُلائِ فَیُقَال: ھٰؤُلَائُ الْمُتَحَابُّوْنَ فِی اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ۔)) (مسند احمد: ۱۱۸۵۱)
۔ سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کے لیے آپس میں محبت کرنے والوں کے جنت میں بالا خانے اس طرح نظر آئیں گے، جیسے مشرق یا مغرب میں طلوع ہونے والا ستارہ نظر آتا ہے، پس جب کہا جائے گا کہ یہ لوگ کون ہیں، تو جواب دیا جائے گا کہ یہ اللہ تعالیٰ کے لیے محبت کرنے والے ہیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(9454)